لاہور میں خواجہ سراء کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، ملزم خواجہ سرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں معمولی سی بات پر خواجہ سرا عدنان نے ساتھیوں سمیت رکشہ ڈرائیورغلام شبیر پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے خواجہ سرا عدنان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سرا کو رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین سے پیسے مانگنے پر منع کیا تھا، جس پر مشتعل ہوکر خواجہ سرا عدنان نے نے ساتھیوں سمیت اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
خواجہ سراء کے ہاتھوں رکشہ ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے وحدت کالونی مین روڈ بند کردیا تاہم پولیس نے مذاکرات کے بعد سڑک کھلوا کر ٹریفک بحال کروادیا۔