64

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے

کوک اسٹوڈیو میں سر بکھیرنے والے لوک گلوکار اسد عباس طویل بیماری سے لڑتے لڑتے انتقال کرگئے  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے ۔گردوں کی بیماری میں مبتلا  اسدعباس نے علاج کے لیے حکومت اور فنکار برادری سے مدد کی اپیل  کی تھی مگر کسی نے نہ سنی ۔

اسد عباس کا تعلق گلوکار گھرانے سے ہے اور وہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر کئی پروگرامز  میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا یا جبکہ انہوں نے پرائڈ آف پرفارمنس سمیت لکس ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ اسد عباس نے سوشل میڈیا پر حکومت، فنکار برادری اور عوام سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے  تھاکہ انہیں علاج کے لیے کم از کم 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

اسد عباس گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا ہفتے میں چار بار ڈائیلاسز ہوتا  رہا ۔گزشتہ رات اسد عباس کی طبیعت بگڑی اور کومہ میں چلے گئے جس کے بعد گلوکار اسد عباس کی موت کی تصدیق  انکےبھائی حیدر عباس نے کی۔

اسد عباس نے حکومت، فنکار برادری اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے گردوں کا علاج کروا سکیں۔ تاہم موت نے انہیں اب ہر قسم کی امداد اور محتاجی سے بے نیاز کردیا ہے ۔