36

راولپنڈی؛ نالہ لئی میں بچے اورعورت سمیت چارافراد ڈوب گئے

راولپنڈی: شدید بارش کے دوران نالہ لئی میں بچے اور عورت سمیت چار افراد ڈوب گئے۔ 

 شدید بارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے جس میں ایک بچے اور عورت سمیت چار افراد ڈوب گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پیرودھائی کے قریب نالہ لئی میں بچہ ڈوب گیا، امدادی ٹیمیں بچے کی تلاش کررہی ہیں۔

دریں اثنا خیابان سرسید کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار نالہ لئی  میں جاگرے، ریسکیو 1122  کے  ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے ایک لڑکے کو بچالیا  جبکہ دوسرا پانی میں ڈوب گیا جس کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں سرچ آپریشن  کررہی ہیں۔

علاوہ ازیں رزاق ٹاؤن چاکرہ روڈ پر  ایک عورت نالے میں ڈوب گئی۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق عورت بارش کے دوران  پھسل کر نالے میں جاگری۔