61

مردان : باپ نے 12 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا

انتباہ:اس خبر کی تفصیلات بعض قائرین کے لیے تکلیف دہ ہوسکتی ہیں۔

مردان میں باپ نے 12 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

بچی کو تشدد اور بجلی کے کرنٹ دے کر قتل کیا گیا، دادا پوتی کے لیے کھانا لایا تھا تو باپ نے بیٹی کو قتل کردیا جبکہ بچی کی لاش ایم ایم سی منتقل کردی گئی۔

ظہور محمد نامی شخص نے دوسری شادی کی تھی، 12 سالہ ثانیہ کی ماں میکے نارض ہوکر بیھٹی تھی۔