56

کوئٹہ : دکان پر دستی بم سے حملہ، 3 افراد زخمی

کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر پھول گلی میں دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوچکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔