80

بھینسوں کو نہلانے کیلئے نہر میں اترنے والے 3 بچے ڈوب گئے

لاہور میں روہی نالہ کے قریب تین بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے بھینسوں کو نہلاتے ہوئے پانی میں ڈوبے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے باہر نکالا۔

لاشیں نہر سے نکالنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیں۔

بچوں کے جاں بحق ہونے پر متاثرہ گھروں میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔