51

مذہبی سکالر انجینئرعلی مرزا کے قتل کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار

 مذہبی سکالر انجنئیر محمد علی مرزا کے قتل کا منصوبہ سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسرچ اکیڈمی میں محمد علی مرزا کے قتل کی نیت سے داخل ہونے والا ملزم  کو تیز دھار آلے  سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم علی حسن انجنئیر محمد علی مرزا پر حملہ کرکے جان سے مارنا چاہتا تھا۔ ملزم اس وقت داخل ہونا چاہ رہا تھا جب انجنئیر محمد علی مرزا ریسرچ اکیڈمی میں موجود تھے۔ ملزم  تیز دھار آلہ چھپا کر ریسرچ اکیڈمی کے گیٹ پر پہنچا دوران تلاشی سیکیورٹی گارڈ کو دھکا دے کر زبردستی داخل ہونے جارہا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہےکہ ملزم علی حسن گجرات کا رہائشی ہے اور جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش کا عمل بھی جاری  ہے۔