42

پکنک منانے گئی 7 لڑکیاں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں

بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے قریب ندی میں 7 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

 ایک لڑکی ندی میں نہاتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جسے بچانے کی جدوجہد میں 6 لڑکیاں بھی ندی میں ڈوب گئیں۔

حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 10 سے 17 سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت فائزہ، مہتاب، فزا، دردانہ، بشرا، شیریں اور ماہزیب کے نام سے ہوئی جبکہ ان لڑکیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دیگر 2 لڑکیوں کو بھی ریسکیو کیا جنہیں بے ہوشی کی حالت میں ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا۔