43

دریا میں ڈوبنے والے بچوں کو بچاتے ہوئے باپ جاں بحق

خیرپور میں گمبٹ کے کچے میں باپ اپنے تین بیٹوں کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، تینوں بچوںکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گمبٹ کے قریب کچے میں سیلاب کے باعث محفوظ مقام کی جانب منتقلی کے دوران 3 بچے دریا میں ڈوب گئے، باپ نے بیٹوں کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگادی۔

اہل علاقہ نے تمام افراد کو دریا سے نکال لیا تاہم باپ اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق ہوگیا جبکہ تینوں بیٹوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔