اسلام آباد: کسانوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے محکمہ موسمیات نے ’’ کسان ایپ ‘‘ لانچ کردی۔
وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے محکمہ موسمیات کے صدر دفتر میں ’’ کسان ایپ ‘‘ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ محکمہ لاوارث نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کسمپرسی کے عالم میں بھی 99فیصد درست پیش گوئیاں کررہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محکمہ موسمیات کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے اسپیشلائزڈ سروسز کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپ کے ذریعے کسان اپنے کھیت کے حوالے سے آنے والے موسم کے بارے میں جان سکیں گے۔