71

لاہور; ڈی ایچ اے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

لاہورڈی ایچ اے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کرملزموں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں رائفل رینج روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں محمود شفیع اوراس کا بیٹا تصورشامل ہیں جو کہ کباڑ کا کام کرتے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورفرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد اکٹھےکئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولین پر2021ء میں تھانہ سبزہ زار میں قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس سے بظاہر باپ بیٹے کا قتل ان کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس نےمزید تحقیقات کی غرض سے متاثرہ خاندان کے بیانات ریکارڈ کرنےکا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔