54

وین اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

بارکھان کے علاقے رکھنی راڑاشم کے قریب وین اور بس میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ 

بارکھان راڑاشم بزدار پٹرول پمپ کے قریب ڈالے اور ڈائیو کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ڈالے میں سوار 6 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ 

ایس ایچ او کے مطابق  حادثہ میں مرنے والوں میں 2 پٹھان جبکہ 4 سرائیکی تھے، ڈائیو کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی. 

زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بارکھان راڑاشم موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے اطلاع اور ہسپتال تک رسائی میں بھی تاخیر ہوئی۔