36

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں بڑی جھڑپ،6 افراد ہلاک

فلسطینی صدر محمود عباس کےگروپ فتح کے کارکنان کی انتہا پسندوں کی حمایت کرنے والے دھڑوں کے خلاف جھڑپیں ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے جنوبی ساحلی شہر صیدا کے قریب فلسطینی پناہ گزین کےعین الحلوہ کیمپ میں اتوار کےدن چھپ کر حملہ کیا گیا جس میں فتح کا کمانڈر ہلاک ہو گیا اور اس کے متعدد ساتھی زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ان افراد میں سے چار افراد شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دنیا سے چل بسےاور اتوار کے دن کیمپ میں وقفے وقفے سے جھڑپوں میں شدت آ گئی۔

جھڑپوں کا آغازانتہا پسندوں کے گروپ کے رہنما پر قاتلانہ حملے سے ہوا تھا جس میں فتح کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ پھر فتح کے ہیڈکوارٹر پر مسلح عسکریت پسندوں نے دھاوا بولا اور فائرنگ شروع کر دی۔

ایک عینی شاہد نے گفتگوکرتے بہوئے بتایا کہ متحارب گروپوں کے درمیان حملے کی کشیدگی بڑھنے کے بعد دکانداروں نے اپنے دروازے بند کر دیے اور کچھ لوگ لبنان میں بنائے گئے فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ سے فرار ہوگئے ہیں۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ ایک مارٹر فوجی ہیڈ کوارٹر کے ندر گرا جس سے ایک لبنانی فوجی زخمی ہوگیا۔لبنان میں اُنروا کے ڈائریکٹر ڈوروتھی کلاؤس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میسجنگ پر ایک پیغام میں کہا کہ ایجنسی نے تمام عسکریت پسند گروپوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اقوام متحدہ کے قانون کا احترام کریں۔