40

روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

روس کی جانب سے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کی بجائے اناج کی برآمدات افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے،اگلے تین چار ماہ میں 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج دیں گے،روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے دوران کہا کہ برکینافاسو، مالی، صومالیہ، زمبابوے، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ممالک سے انسانی اور تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کو اناج فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس نے یوکرین سے اناج برآمد ڈیل ختم کر دی تھی۔

ترجمان روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات کے معاہدے پر عملددرآمد روک دیا ہے، روسی شرائط پوری ہونے کے بعد روس فوری طور پر اناج ڈیل پر واپس آجائے گا۔