77

مردان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں سنگاؤ پہاڑ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پتھر لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں زخمی دو افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سنگاؤ گاوں سے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ افسوسناک حادثہ نواحی علاقے پوٹھہ شاہ کوٹ میں آیا، ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں۔