لیپ ٹاپ میں بیٹری کا مسئلہ کوئی تعجب بات نہیں ہے۔ایپل کے شائقین کو بھی یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے جس سے ان کی میک بُک کی بیٹری اپنی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی خرابی کا شکار ہوجاتی ہے۔
چند تدابیراختیارکرکے میک بُک کی بیٹری کو ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
اپنی میک بُک بند کردیں
کوئی بھی کام نہ ہونے کی صورت میں اپنے میک بُک کو بند رکھیں۔ سارا سارا وقت اسے کھلا رکھنا اس کی بیٹری کو جلدی ختم بھی کرتا ہے اور اس کی بیٹری متاثر بھی ہوتی ہے۔
بیٹری کی سیٹنگزکو ایڈجسٹ کریں
آپ اپنے میک بُک میں آپٹمائزڈ بیٹری چارجنگ کا آپشن آن رکھیں تاکہ چارجنگ کے دوران اس کی بیٹری کوخراب ہونے سے بچنے میں مدد مل سکے۔
ڈسپلے سیٹنگز کو ایڈجسٹ کریں
آپ اپنے میک بُک پرڈسپلے سیٹنگزکو اس طرح ایڈجسٹ کریں کہ استعمال نہ ہونے کی صورت میں یہ فوراً بند ہو جائے اور بیٹری کی اینرجی بچائی جا سکے۔
برائٹنیس کم کریں
زیادہ برائٹنیس بہت تیزی سے بیٹری کو ختم کرتی ہے لہذا اپنے میک بُک پر روشنی کو تھوڑا کم رکھ کے استعمال کرنا آپ کی آںکھوں کی بینائی کو متاثر نہیں کرے گا۔
لوپاورموڈ کا آپشن آن کریں
آئی فون کی طرح میک بُک میں بھی کم پاور موڈ کا آپشن موجود ہوتا ہے جسے آپ بیٹری بچانے کے لئے کسی بھی وقت آن کرسکتے ہیں۔ یہ خصوصیت صرف میک بُک 2016 کے بعد کے ماڈلز کے لئے دستیاب ہے۔
غیر ضروری ایپس بند کردیں
جب آپ کوئی ایپ استعمال نہیں کررہے ہیں تو اس کو بند کرنے کی عادت ڈالیں۔ کچھ ایپس بیک گراؤنڈ میں چلتی ہیں اور آپ کی بیٹری کو خراب کرتی ہیں۔
سافٹ ویئراپ ڈیٹ کریں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ہر وقت تازہ ترین سافٹ ویئراپ ڈیٹ رہے۔ اپنے میک بُک کو پرانے سافٹ ویئر پر چلانے سے اس کی بیٹری تیزی سے استعمال ہوگی اس لیے آپ کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے