32

ترکیہ کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

ترکیہ کے جنوبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز ضلع کوزان میں تھا جو اڈانا شہر سے 64 کلومیٹر کے فاصلے پر شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

ورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) نے کہا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر (7.46 میل) تھی۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

استنبول میں زلزلے کی نگرانی کرنے والے مرکز نے بتایا کہ زلزلہ منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5:44 بجے آیا۔

یاد رہے کہ ترکیہ میں فروری میں بھی تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.8 تھی زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اس زلزلے سے صرف ترکیہ میں 50,000 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے اور ہزاروں عمارتیں تباہ ہوئی تھیں۔