پشاور: صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رنگ روڈ دوران پور کے قریب پیش آیا۔ پبلک سروس کمیشن کے شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ارشد خان ولد حمداللہ چارسدہ سے پشاور ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ دوران پور کے قریب انہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے 2 عدد 30 بور پستول کے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرلیے، جس کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے ورثا کے آنے پر حقائق معلوم کرنے کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔