65

40 منٹ سے حرکت قلب بند مریض کو بچالیا گیا

سعودی عرب میں ماہر امراض قلب اس وقت ایک غیرملکی شہری کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جب اسے ہسپتال میں لایا گیا تو اس کے دل کی دھڑکن رکی ہوئی تھی اور حرکت قلب بند ہوئے 40 منٹ ہو چکے تھے۔

العربیہ اردو کے مطابق حایل ہیلتھ حکام نے تصدیق کی کہ کنگ سلمان سپیشلسٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کو ایک فلپائنی باشندے کا کیس موصول ہوا جسے دل کا دورہ پڑا تھا۔

دل کا دورہ پڑنے کے دوران اس کے دل کے پٹھے کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔

کیس کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی کہ ایکمو پرفیوژن ڈیوائس اور شہ رگ کے پمپ کے ذریعے تقریباً 40 منٹ تک کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی گئی۔

مریض کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا مزید علاج کیا جائے گا۔