40

ٹرین کی زد میں آکر تین نوجوان جاں بحق

گجرات میں دو مختلف واقعات میں ٹرین کی ٹکرکے باعث تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گجرات کے گورالہ پھاٹک اور سروس موڑ پر ٹرین نے تین نوجوانوں کو کچل ڈالا، گورالہ پھاٹک پر دو نوجوان ہینڈ فری لگا کر گانے سن رہے تھےکہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔

حکام کے مطابق گورالہ پھاٹک پر ٹرین کی زد میںآ کر مرنے والوں کی شناخت 18سالہ افنان، 15سالہ سمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

دوسرے واقعہ میں سروس موڑ پر بھی ریلوے لائن پر ویڈیو بناتا نوجوان چل بسا،نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین گجرات سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی۔