59

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

موبائل صافین کیلئے زبردست خوشخبری آگئی ہے، نئے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی آنے سے پرانے استعمال شدہ موبائل فونز کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل فونز کے ٹیکس میں کمی کی گئی ہے جس میں تمام چھوٹے بڑے موبائل فونز شامل ہں جبکہ آئی فون کے ٹیکسز بھی 70 فیصد ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اس پالیسی سے دکانداروں اور خریداروں کو کافی ریلیف ملےگا لیکن اب بھی چین سے آنے والے موبائل پر ٹیکس کم جبکہ امریکا سے آنے والے موبائلز پر ٹیکس زیادہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب معروف اسمارٹ فون برینڈ آئی فون سمیت متعدد کمپنیوں کے موبائل فونز سستے ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا جس سے کچھ عرصے کے لیے اسمارٹ فونز کی قیمتیں گرنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت نے تمام ایل سیز پر عائد پابندی بھی ہٹا دی ہے جس کی وجہ سے موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔