58

زیادہ گوشت کھانے کا انجام، سینکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث سینکڑوں مریض اسپتالوں میں لائے گئے۔

ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی بڑی عید کے موقع پر کھانے میں بے احتیاطی کے باعث گیسٹرو اور ڈائیریا کے سینکڑوں مریضوں نے مختلف اسپتالوں کا رخ کر لیا۔

چٹ پٹے پکوان کھانے والے شہری گیسٹرو اور ڈائیریا کا شکار ہو گئے، عید کے تین دنوں میں ملتان کے مختلف اسپتالوں میں 1500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ اسپتال میں زیرعلاج افرد میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں بھی عید الاضحی پر کھابوں پر بے جا ہاتھ صاف کرنے والے 100 سے زائد شہری حالت خراب ہونے سے اسپتالوں میں پہنچے۔ فیصل آباد کے سول، الائیڈ اور جنرل اسپتال میں فوڈ پوائزنگ کا شکار مریضوں کا رش لگ گیا۔