جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا،حادثے کا شکار بس مزدوروں کو کراچی سے نوری آباد لارہی تھی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی راولپنڈی سے جھنگ جانے والی مسافر کوچ سالٹ رینج پر حادثے کا شکار ہوئی تھی، موٹر وے پر مسافر بس کے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے 3 بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔