33

انسٹاگرام پر نامناسب کمنٹس کو کیسے بلاک کیا جائے؟

سوشل میڈیا پر ہر طرح کے لوگوں کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر پبلک اکاؤنٹ یا پیج ہو، ایسی صورت میں نامناسب تبصروں کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

بیشتر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ نامناسب کمنٹس کو بلاک کیا جا سکے، خاص طور پر انسٹاگرام کے صارفین چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کے کمنٹس کو اپنے پیج پر بلاک کیا جا سکے جو ان کے لیے غیر مناسب ہوں۔

انہیں بلاک بھی اس طرح کیا جائے کہ وہ پیج پر تو رہیں مگر کمنٹس نہ کر سکیں۔

گیجٹس ناؤ ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے پیج پر غیر مناسب کمنٹس کو بلاک کر سکیں جس کے لیے چند آسان سٹیپ ہیں جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں۔

سب سے پہلے انسٹا گرام پر لاگ ان کریں بعد ازاں پروفائل پکچر کی علامت یا نشان پر کلک کریں۔

پرسنل پروفائل میں موجود دائیں جانب اوپر کی سمت تین لائنوں کو کلک کریں اور اس کے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی کو کلک کیا جائے۔

سیٹنگز اینڈ پرائیوسی میں نیچے کی جانب آپشن دوسرے آپ سے کیسے انٹر ایکٹ کریں میں جائیں اور وہاں کمنٹس پر کلک کریں۔

کمنٹس کے آپشن میں ’بلاک کمنٹس‘ کے سامنے جس کا کمنٹ بلاک کرنا ہے اس کا نام جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں ہے وہ درج کر دیں۔

اسے کلک کرنے کے بعد کمنٹس کی اجازت کو کلک کریں اور پروفائل میں جسے کمنٹ کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں اس کا نام درج کر دیں۔

جس شخص کے کمنٹس کو بلاک کیا گیا ہو اسے یہ معلوم نہیں ہوگا کیونکہ کیے گئے ناپسندیدہ کمنٹس صرف کمنٹ کرنے والا ہی دیکھ سکے گا، اس کے علاوہ کسی کو دکھائی نہیں دیں گے۔