پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروا دیا.
واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاچکے ہیں جس کا مقصد صارفین کو منفرد سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپس پر مقابلے کی سبقت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے.
حال ہی میں واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے دوران اسکرین شئیرنگ کا فیچر متعارف کروایا ہے۔
واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور تمام صارفین تک اس کی دستیابی آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں ممکن ہوگی۔
مائیکرو سافٹ ٹیمز اور زوم جیسے ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم کے دوران اسکرین شیئر کرنے کی سہولت فراہم ہوتی ہے، بالکل اسی طرح اب واٹس ایپ میں بھی یہ سہولت متعارف ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ ممکن ہے کہ نیا متعارف کرایا گیا اسکرین شئیرنگ فیچر اینڈرائیڈ سسٹم کے پرانے ورژنز پر اور زیادہ لوگوں پر مشتمل گروپ کالز میں کام نہیں کرے گا۔
ایپلی کیشن کو اپڈیٹ کرنے کے بعد سب سے پہلے آپ کو واٹس ایپ پر کسی دوست کو کال کرنا ہوگی، ویڈیو کال کے دوران اسکرین پر ایک نیا آئیکن نظر آئے گا۔
اسکرین شئیر کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکیں گے۔
آپ جس کے ساتھ اسکرین شئیر کریں گے اس کو اسکرین کے آپشن پر تمام کنٹرول حاصل ہوگا، مثال کے طور پر وہ ویڈیو کال کو روک بھی سکتے ہیں۔