32

بلوچستان میں بارشوں کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل (اتوار) سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 28 مئی سے شروع ہونیوالا بارشوں کا اسپیل 30 مئی تک جاری رہے گا۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ 3 روز کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، سبی، قلات، لسبیلہ اور خضدار میں بھی بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت، سبی 45، نوکنڈی 42، گوادر 38، جیوانی37، قلات 33، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔