32

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ 

تفتیشی افسر  نے کہا کہ اعجاز چوہدری کی عسکری ٹاور حملہ  کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے،تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 2171  مین اعجاز چوہدری اعجاز نامزد ہے،انسپکٹر زاہد سلیم نے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزم سے اسلحہ برآمد کرنا ہے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے،ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید نے بھی جسمانی  ریمانڈ  کی استدعا کی۔

بعد ازاں عدالت نے اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا 3 روزہ جسمانی ریمارنڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔