123

گوگل کروم میں نئی تبدیلی؛صارفین اپنی مرضی سے کلر اور بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرسکیں گے

گوگل کروم میں صارفین کیلئے نئی تبدیلی،اب صارفین اپنی مرضی سے کلر اور بیک گراؤنڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے اب کروم کی ڈیفالٹ وائٹ اور گرے کلر اسکیم کو تبدیل کرنے کا عمل بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔اس کے لیے ایک نیا سائیڈ پینل گوگل کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے کسٹمائزیشن فیچرز تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

کمپنی کےمطابق صارفین کلرز، بیک گراؤنڈ اسکیم یا دیگر سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے لیے اسکرین پر دائیں جانب نیچے کسٹمائز کروم آئیکون پر کلک کریں۔

ایسا کرنے پرایک نیا سائیڈ مینیو سامنے آئے گا جس میں کلر آپشنز کے ساتھ ساتھ تھیم کو تبدیل کرنے یا اپنی پسند کی تصویر اپ لوڈ کرنے جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔

اس سائیڈ بار میں 13 تھیم کلیکشینز موجود ہوں گی جس سے آپ کروم کے بیک گراؤنڈ کو اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں گے۔

اس سے پہلے یہ کام کرنے کے لیے کروم کے ویب اسٹور پر جاکر تھیمز کا انتخاب کرنا پڑتا تھا۔

البتہ اگر سائیڈ پینل کا کوئی آپشن پسند نہ آئے تو پھر آپ ویب اسٹور کا رخ کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق صارفین کو ایک تھیم تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ ریفریش ڈیلی کے آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے بیک گراؤنڈ روزانہ تبدیل ہو سکے گا۔