43

9 مئی واقعات، ملوث لوگ قانون کی گرفت میں آئیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، قائداعظم کے گھر کو تباہ کیا گیا، پشاورمیں ریڈیوپاکستان کو جلایاگیا ، شرپسند عناصر جی ایچ کیو میں حملہ آور ہوئے، دشمن 75سال میں وہ کام نہ کرسکاجو9 مئی کےواقعات سےہوا، ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ ایسےکام دوبارہ نہ ہوں، جنہوں نےشہداء اورغازیوں کی بے حرمتی کی یہ کسی طورقابل قبول نہیں، قانون حرکت میں آئےگااورملوث لوگ اس کی گرفت میں آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں 34 ویں نیشنل گیمز کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ، گورنربلوچستان، وفاقی وزراء،صوبائی وزراء و دیگر کو السلام علیکم کہتا ہوں، قوم کی بیٹوں اوربیٹیوں نے ملک اور بیرون ممالک میں نام روشن کیا، بیرون ممالک میں سر سبز ہلالی جھںڈے کو اور اونچا کیا، آپ س کو مبارکبادپیش کرتاہوں، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو کامیاب پروگرام پر مبارکبادپیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ 19سال بعد نیشنل گیمز کوئٹہ میں ہو رہی ہے، تاریخی شہرمیں کھیلوں کا انعقادقومی یکجہتی اور ملک سے محبت کا عظیم شاہکارہے، قوم کےنوجوانوں میں بےپناہ صلاحیتیں ہیں، اس کو بروئےکارلاکرہرمیدان میں کامیابی سمیٹ سکتےہیں، آپ پاکستان کانام ستاروں تک لےجاسکتےہیں بشرطیہ کہ آپ کو مواقع ملیں، ماضی میں ہماری حکومت نےملک میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے، سکول بنائےکھیلوں کےمیدان سجائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کھیلوں کےمیدان میں بھی حکومت جتنے وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کرسکی کم ہیں، وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان صحتمند اور تواناہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور بلوچستان کو قربانیوں کے نتیجے میں امن کا گہوارہ بنایا گیا، پاکستان میں کچھ سال قبل دہشتگردی سےکوئی علاقہ محفوظ نہ تھا، جب پاکستان بناتو لاکھوں لوگوں نےقربانیاں دیں ، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج اور ان کے بچوں نے قربانیاں دیں، منظم دہشتگردی کی لہر نے ملک کو لپیٹ میں لیا ہوا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا سر ہم کچل دیں گے، شہیدوں نے جنہوں پاکستانیوں کی زندگی کوپرسکون بنایا، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ان کی عزت کو تاقیامت برقرار رکھنا چاہیے، دشمن چاہتاتھا پاکستان تباہ ہو جاتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 9مئی کاواقعہ دلخراش واقعہ تھا، لاہور میں قائداعظم کے گھر پر حملہ کر کے تباہ کیا تھا، قائداعظم کے گھر کو جلا کر راکھ بنا دیا گیا تھا، یہ سوچ پاکستانی نہیں ہو سکتی، پشاورمیں ریڈیوپاکستان کو جلایاگیا جی ایچ کیو میں حملہ آور ہوئے یہ پاکستانی نہیں تھے، یہ حب الوطنی نہیں ملک دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن 75سال میں وہ کام نہ کرسکاجو9مئی کےواقعات سےہوا، ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ ایسےکام دوبارہ نہ ہوں، جنہوں نےشہداء اورغازیوں کی بےحرمتی کی یہ کسی طورقابل قبول نہیں یہ قابل مذمت ہے، یہ دن پاکستانی تاریخ میں سیاد دن کےطورپریادرکھاجائےگا، قانون حرکت میں آئےگااورملوث لوگ اس کی گرفت میں آئیں گے۔