31

شرپسند عناصر کی گرفتاری :حکومتی ٹیم کے عمران خان سے مذاکرات ختم

نو مئی کےواقعات میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں حکومتی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد واپسی روانہ ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جانےوالی حکومتی ٹیم میں کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی ، اوردیگر حکام شامل تھے۔

اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک میں موجود تھی،لیگل ٹیم پولیس سرچ وارنٹ دیکھ کر گھر کی تلاشی کی اجازت دے گی۔

اس سے پہلے پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے کہا کہ عمران خان سے سرچ آپریشن کیلئے کل کا کوئی وقت طے کیا جائے گا، اندھیرے میں دہشت گردوں کوتلاش نہیں کیا جاسکتا ۔

عامر میر کاکہنا تھا کہ زمان پارک سے نکلنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکیا گیا، گرفتاردہشت گردوں کی موبائل لوکیشن عسکری ٹاورکی آئی تھی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع کر دیا۔

اس دوران پی ٹی آئی کے بلاوئیوں نے جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

ان شر پسندعناصر کی گرفتاری کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کیا جائے گا۔