38

مصری کے حیران کن فوائد

سونف اور مصری کا امتزاج بیشتر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مصری کے اندر قدرت کا خزانہ چھپا ہے۔

مصری کو راک شوگر سے پکارا جاتا ہے یہ ایک قسم کی غیر صاف شدہ چینی ہے جو گنے کے رس سے بنائی جاتی ہے، ہندوستان اور پاکستان میں یہ قدرتی مٹھاس اور توانائی بڑھانے کے طور پر مشہور ہے۔

صحت کے لیے مصری کے چند ناقابل یقین فوائد درج ذیل ہیں۔

مصری توانائی بڑھائے

مصری توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ ایک سادہ کاربوہائیڈریٹ ہے جسے جسم تیزی سے گلوکوز میں تبدیل کرسکتا ہے، نتیجے کے طور پراگر آپ تھکاوٹ یا توانائی کی کمی محسوس کر رہے ہیں تو یہ ایک بہترین توانائی بڑھانے والی صحت بخش ہے۔

مصری ہاضمے کے لئے معاون

مصری کو کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنے سے جسم میں تیزی سے میٹابولیزم کا عمل تیز ہوجاتا ہے جوک ہاضمے کو حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ بھی ہے۔ جن لوگوں کو شوگر نہیں ہے لیکن انہیں اپنی شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے تو وہ کھانے کے بعد محفوظ طریقے سے مصری کھا سکتے ہیں۔ یہ کھانے کے نظام ہضم کو فروغ دے کر آپ کے معدے کو صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔

گلے کی سوزش کا علاج

سردیوں میں گلے کی خراش اور کھانسی جیسی علامات کو کم کرنے کے لیے مصری مفید ہے، مصری اور کالی مرچ پاؤڈر کو ایک پیسٹ میں ملا کر آپ گلے کی خراش کے لیے مثالی علاج بنا سکتے ہیں۔ سونے سے پہلے کھانے سے یہ مکسچر قدرتی طور پر آپ کے گلے کی خراش، کھانسی اور سردی سے نجات دلائے گا۔

ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھاتی ہے
صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے عام ہیموگلوبن کی سطح کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔۔مردوں میں ہیموگلوبن کی سطح 13.2 اور 16.6 گرام فی ڈیسی لیٹر کے درمیان ہونی چاہیے، جب کہ خواتین میں لیول 11.6 سے 15 گرام فی ڈیسی لیٹر کے درمیان ہونی چاہیے۔

اگر ہیموگلوبن کی سطح معمول کی حد سے نیچے آجائے تو یہ صحت کے مختلف مسائل جیسے خون کی کمی، کمزوری، چکر آنا اور سر درد کا سبب بن سکتا ہے۔ مصری جسم میں ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھا کر اور خون کی گردش کو بہتر بنا کر صحت کے ان مسائل کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔