38

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک سپاہی شہید

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جھڑپ کے دوران فورسز کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان شہید ہوگئے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔