29

محمود الرشید کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماء کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اے ٹی سی کورٹ میں پولیس کی جانب سے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

میاں محمود الرشید کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔