20

جی ایچ کیو سمیت دیگر سرکاری املاک پر حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے جناح ہاؤس، جی ایچ کیو سمیت دیگر سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات پرحملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سرکاری املاک پر حملوں کیخلاف قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن وجیہہ قمر نے پیش کی۔

اس سے قبل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وہ وہ کام کیاجو آج تک ملک دشمن نہ کرسکے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ٹرینڈلوگوں نے پولیس پرپٹرول بم پھینکے اور جناح ہاؤس کو جلایا، کورکمانڈر کے گھر کو جلایا گیا،جہازوں کو جلایا گیا۔ وہ جہاز جن کو بھارت گرانہیں سکا اس کوملک دشمنوں نےجلایا، وہ کچھ کردیا گیا جو آج تک بھارت اور طالبان نہ کرسکے۔ پوری قوم کے سرشہدا کے سامنے جھک گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریمانڈ کے دوران لاڈلے کو عزت واحترام سے گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی۔