41

' میں پیپلر پارٹی کی فین نہیں لیکن بلاول نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ' ربیعہ کلثوم

پاکستانی اداکارہ ربیعہ کلثوم   نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے دوران ان کے اسلاموفوبیا  پر دوٹوک مؤقف  سمیت پاکستانی کی نمائندگی کرنے پر تعریف کی ہے۔

بلاول 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے متعدد بھارتی اور عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز بھی دیے۔

 اب ربیعہ  کلثوم  نے انسٹاگرام پر  اسٹوری  شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا،  ربیعہ کلثوم نے لکھا کہ ’  میں پاکستان پیپلر پارٹی کی فین نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے، بلاول نے پاکستان بھارت سمیت عالمی سطح پر اسلاموفوبیا پر اپنا مؤقف کھل کر پیش کیا‘۔

اسکرین شاٹ

اداکارہ نے عمران خان سے بلاول بھٹو کا موازنہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بلآخر عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے سے گھبراتا نہیں ہے اور کسی سے ڈرے بغیر بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کرتا ہے‘۔

اداکارہ نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔