20

منگل کوانتخابات کی تاریخ کااعلان متوقع

حکومت اورپی ٹی آئی میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔

 حتمی اور فائنل راونڈ کیلئے بیٹھک منگل دن11بجے ہوگی،ذرائع کے مطابق مذاکرات میں الیکشن کی تاریخ پردونوں طرف سےلچک کامظاہرہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بھی الیکشن کی تاریخ پرلچک دکھانے کیلئے تیارہے،کچھ پی ٹی آئی آگے جائے گی،کچھ حکومت تاریخ پر پیچھے آئے گی۔

مذاکرات کےحوالےسےنوازشریف اوردیگراتحادی جماعتوں کےسربراہان کواعتماد میں لیاجائےگا،ذرائع کے مطابق قیادت کی طرف سے مطمئن ہونےپرمنگل کوانتخابات کی تاریخ کااعلان کیاجاسکتاہے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی دوسری نشست ہوئی۔

اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے،کل بنیادی نقطوں پر پیشرفت ہوئی تھی ان کو آگے بڑھایا گیا۔

ہم اپنی قیادت اور وہ اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے،ہم نے آج مناسب پیشرفت حاصل کی۔تحریک انصاف نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا،ہم لاہور جاکر عمران خان کو اعتماد میں لیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ گرفتاریاں وہ نہیں کر رہے۔اگر بہتری کی طرف جانا چاہتے ہیں تو گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

ہم نے اپنا موقف ان تک پہنچا دیا ہے،ہم ان کے موقف کو عمران خان کے سامنے رکھیں گے،وہ ہماری گفتگو اپنی قیادت کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ماحول کو بہتر رکھا جائے۔