کوئٹہ: بلوچستان کی محکمہ صحت نے بلوچستان میں منکی پاکس کے حوالے وضاحت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں، مشتبہ مریض کا پی سی آرٹیسٹ منفی آیا ہے۔
بلوچستان کی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ کےمطابق مشتبہ مریض میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے، مریض کافے عرصہ سے جلد کی بیماری میں مبتلا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، منکی پاکس وائرس کے شبے میں ایک مریض فاطمہ جناح چسٹ اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
35 سالہ اکبر کا تعلق بلوچستان کے ضلع شیرانی سے ہے ،جلد کی بیماری میں مبتلا اکبر گزشتہ دنوں دبئی سے کوئٹہ پہنچا تھا، جہاں اسے منکی پاکس وائرس کے شبے میں اسپتال لایا گیا تھا۔