29

فیس بک اور انسٹا گرام کو 7۔5 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع

مارک زکر برگ کی پالیسی کامیاب۔۔۔ فیس بک اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا کو راوں سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.7 ارب ڈالر کا منافع ہوا ہے جو توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ 

  یادرہے میٹا نے اس  وقت جب کمپنی میں ملازمین کی تعداد کو کم کیا جا رہا تھا اور بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم کی گئی ہیں ریکارڈ منافع کمایا ہے ۔

میٹا نے کہا ہے کہ آرٹیفشیل انٹیلجنس یا مصنوعی ذہانت کا استعمال کاروبار کے لیے سودمند ثابت ہو رہی ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی آمدنی 28.6 اعشاریہ چھ ارب ڈالر تھی اور ہر ماہ فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد تین ارب کے قریب ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا :’ ہماری کمیونٹی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔‘

مارک زکربرگ نے کمپنی کے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ اربوں لوگوں کو مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس سے بامعنی اور مفید انداز میں متعارف کرانے کا ایک موقع ہے۔

انھوں نے زیادہ تفصیل میں جائے بغیرکہا کہ میٹا وٹس ایپ اور میسنجر میں چیٹ کے تجربات اور فیس بک اور انسٹا گرام میں پوسٹس پر اشتہارات اور وقت کے ساتھ ساتھ ویڈیو کے لیے نئے ٹولز بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کمپنی جنریٹیو مصنوعی ذہانت کو کمرشلائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور گوگل کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے لیے ایپلی کیشنز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔