67

فلم پٹھان میں دو ملکوں کی دشمنی کو تازہ کرکے دکھایا گیا ہے، اتل تیواری کا انکشاف

بھارتی رائٹر و اداکار کا کہنا ہے کہ ملک کا سیاسی ماحول کسی بھی آرٹسٹ پر حاوی ہوتا ہے ۔

بھارتی رائٹر اور اداکار اتل تیواری کا کہنا تھا کہ ماحول میں تبدیلی ہوئی ہے انسان کیلئے جتنی ضروری دوستی ہے کبھی کبھی اتنی ہی ضروری دشمنی بھی ہوتی ہے جب تک کسی کو گالی دینے کا موقع نہ ملے تب تک ہمیں اچھا نہیں لگتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں دو ملکوں کی دشمنی کو تازہ کرکے دکھایا گیا ہے لیکن اس فلم کی بدقسمتی ہے کہ اسے بھارتی اور پاکستانی دونوں اسٹیبلشمنٹ گالی دے رہی ہیں ۔

اتل تیواری نے دعوی کیا کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر نے تو پٹھان فلم کو دیکھنے سے پہلے ہی اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

رواں برس کے ابتدا میں فلم پٹھان کے ریلیز ہونے سے قبل ہی اس کے بائیکاٹ کرنے کی زبردست مہم چلی تھی ۔ اس کے خلاف مظاہرے اور احتجاج بھی ہوئےتھے ساتھ ہی فلم کے گانے بے شرم رنگ کو فلم سے نکالنے کے مطالبے کیے گئے کیونکہ بظاہر اس سے معاشرے میں کچھ لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

تاہم یش راج فلمز کے مطابق ریلیز کے پہلے ہی دن پٹھان نے دنیا بھر کے سینیما گھروں میں 106 کروڑ انڈین روپے کمائے جس میں سے ستاون کروڑ کمائی صرف انڈیا میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی لڑائیاں کانگریس کے دور میں ہوئیں، ہمارے سیاستدانوں اور فوجیوں نے ایک دوسرے کو دشمن مان رکھا ہے جبکہ ہر حکومت کو یہ سیکھنا ہوگا کہ ماضی کی تلخیاں معاف کرکے آگے بڑھیں ۔