اسنیپ چیٹ نے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ٹول کو سوشل میڈیا ایپ کا حصہ بنا دیا ہے۔
مائی اے آئی نامی چیٹ بوٹ کچھ عرصے پہلے اسنیپ چیٹ پلس میں متعارف کرایا گیا تھا جو ماہانہ فیس ادا کرنے والوں کے لیے دستیاب سروس ہے۔
مگر آئندہ چند ہفتوں کے اندر یہ نیا ٹول اسنیپ چیٹ کے تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اس بات کا اعلان اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایوان اسپیگل نے کیا۔
اس سے قبل مائیکرو سافٹ، گوگل اور دیگر متعدد کمپنیاں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی سروسز کا حصہ بنا چکی ہیں۔
یہ نیا اے آئی ٹول اسنیپ چیٹ بنیادی طور پر باتیں کرنے والا ساتھی ہے جو صارفین کو اے آر لینسز تجویز کرے گا اور مختلف تصاویر پر ردعمل ظاہر کرے گا۔
یہ ٹول ایک بٹ موجی اواتار کی شکل میں صارفین کو نظر آئے گا اور کسی انسان کی طرح بات چیت کرے گا۔
مائی اے آئی اسنیپ چیٹ کے میپ فیچر کے مقامات کے لیے بھی تجاویز فراہم کرے گا۔
اسنیپ چیٹ کی جانب سے پہلا جنریٹیو اے آئی فلٹر بھی متعارف کرایا ہے جسے کاسمک لینس کا نام دیا گیا ہے۔