انسٹاگرام نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے آخر کار وہ فیچر متعارف کروا ہی دیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ یہ فیچر صارفین کی آسانی میں مزید اضافہ کرے اور مشکلات میں کمی کا باعث بنے گا کیونکہ اس فیچر کی مدد سے اب صارفین اپنی بائیو میں ایک سے زائد لنکس ایڈ کر سکیں گے۔
انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی جانب سے ان کے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پر اس نئے فیچر کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا کہ اس کی مدد سے 5 لنکس کو ایڈ کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس طرح کے لنکس کی مدد سے صارفین کو آئن لائن ڈیٹا تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ یہ فیچر کریٹر اور بزنس اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
فیچر استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے؟
اس فیچر کا استعمال کرنے کیلئے ایڈٹ پروجائل پر جاکر لنکس پر کلک کرکے ایڈ ایکسٹرنل لنکس کے آپشن کو منتخب کیا جائے۔ اس کے بعد اپنے مطلونہ لنکس کو شامل کر کے اپنی مرضی سے اوپر یہ نیچے کیے جا سکتے ہیں۔اس فیچر کی استعمال آزمائشی طور پر رواں برس فروری سے کیا جا رہا تھا۔ اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں اب تمام یو آر ایل کے لنکس کو ایڈ کیا جا سکتا ہے۔