27

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ایپ متعارف

 ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے پی ڈی ایم اے نے SANS ایپ کا اجراء کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ شہری ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف اپنے موبائل سے شکایات درج کروا سکیں گے۔پہلےمرحلہ میں یونیورسٹیز  سٹوڈنٹس رضاکارانہ طور پر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کے خلاف شکایات درج کروا سکیں گے۔شکایات پر متعلقہ محکمہ فوری ردعمل کرے گا اور کارروائی ایپ پراپلوڈ کرے گا۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ بھی بنایا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، گاڑیوں کے خلاف بھی شکایت درج کروائی جا سکے گی۔شہری ہسپتال کے فضلہ جات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی شکایت درج کروا سکیں گے۔دھواں کنٹرول کرنے والے آلات کے بغیر چلنے والی فیکٹریوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر شکایات درج کروائی جا سکے گی۔ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو  تمام اداروں کی معاونت حاصل ہے۔پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی