33

ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا

عالمی شہرت یافتہ موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔

موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایپل نے بھارت کے شہر ممبئی میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھول لیا ہے۔ سٹور کا افتتاح ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے کیا۔ 

 بھارت بھر کے مختلف علاقوں سے 300 سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور ہر کسی کی خواہش تھی کہ سٹور میں سب سے پہلے وہ داخل ہو۔ بھارت جیسے ملک میں ایپل جیسی کمپنی کے سٹور کھلنے سے عوام بہت زیادہ برجوش تھے اور گزشتہ رات سے ہی قطار بنا کر کھڑے ہو گئے تھے۔ 

اس سٹور کے شاندار افتتاح کی تقریب ریلائنس کے بنائے گئے جیو ورلڈ ڈرائیو مال میں کی گئی جہاں بھارتی فلم اور ٹی وی اداکاروں نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی۔ 

واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایپل کی جانب سے دوسرے سٹور کا افتتاح جمعرات کو نئی دہلی میں کیا جائے گا اور رواں ہفتے کے دوران ٹم کک بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور ڈپٹی وزیر آئی ٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔