33

ایلون مسک کی کمپنی آج اسٹار شپ راکٹ لانچ کریگی

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس آج پہلی بار اپنا اسٹار شپ راکٹ سسٹم لانچ کرے گی، اب تک کے سب سے طاقتور راکٹ سسٹم کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی۔

اسپیس ایکس کمپنی کا 164 فٹ لمبا اسٹار شپ خلائی جہاز 230 فٹ لمبے سپر ہیوی راکٹ کے اوپر موجود ہے، جو خلاء بازوں اور سامان کو زمین کے مدار، چاند، مریخ اور اس سے آگے لے جانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی کا راکٹ اب تک خلاء میں بھیجے گئے کسی بھی راکٹ سے دگنی طاقت کا حامل ہے۔

ایلون مسک کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں بہت زیادہ امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں، شاید لانچنگ کامیاب نہ ہو لیکن اس سے بہت سی معلومات مل سکتی ہیں۔

اسپیکس ایکس، ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک کا مزید کہنا ہے کہ اس کا زیادہ امکان ہے کہ یہ ملتوی ہو جائے کیونکہ ہم اس لانچ کے بارے میں کافی محتاط رہیں گے۔

اسٹار شپ راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔