104

ڈاکو 13 سال بعد وطن لوٹنے والے شہری سے پاسپورٹ اور 14 ہزار ریال لے گئے

اسلام آباد: ڈاکو  13 سال بعد وطن لوٹنے والے شہری سے پاسپورٹ اور 14 ہزار سعودی ریال لوٹ کر لےگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں پیش آیا جہاں شہری سے ڈکیتی کی واردات کی گئی۔

شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی جس کے مطابق 3 ڈاکو اس سے پاسپورٹ اور 14 ہزار سعودی ریال لیکر فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں نےخودکوپولیس اہلکار ظاہر کیا اور ان کے پاس وائرلیس بھی موجود تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری 13 سال بعد وطن واپس آیا تھا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔