رمضان المبارک کے باعث تقریباً ہر فرد ہی سنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے روزہ کھجور سے افطار کرتا ہے اور اس کے انسانی زندگی پر بہت مفید اثرات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگر عام دنوں میں بھی اگر آپ روزانہ کچھ کھجوریں کھانے کی عادت ڈال لیں تو اس سے زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ قدرت نے اس کے اندر کئی بیماریوں کا علاج اور صحت مند زندگی کے راز رکھے ہیں ۔
روزانہ کھجوریں کھانا آپ کی صحت کے لیے کیوں ضروری ہیں؟
دل کی بیماریوں سے بچائے:
کھجور میں کئی قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو انسان کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔کیروٹینوائڈز نامی اینٹی آکسیڈینٹ جو کھجور میں پائے جاتے ہیں اور وہ دل کے گرد مخصوص تہہ بنا لیتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ کجھور کیروٹینوائڈز آنکھوں کے مسائل سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
ہڈیوں کے لیے مفید:
کھجوروں میں بڑی مقدار میں کاپر، سیلینیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔کھجور میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو خون کو جسم میں جمنے نہیں دیتا ہے۔
دماغی صحت کے لیے بہترین:
کھجور میں کولین اور وٹامن بی نوجوانوں سمیت بچوں میں یادداشت اچھی کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ روزانہ کھجوریں کھانے سے وہ بزرگ افراد جن میں الزائمر کی بیماری یعنی بھولنے کی بیماری کا آغاز ہورہا ہو انہیں کھجوریں کھلائیں، یہ ان کی بیماری سے بچنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔
کولیسٹرول میں کمی
کھجور کولیسٹرول لیول کو فوری طور پر کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کھائیں، یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسم میں شوگر لیول کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مفید ہیں۔
وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ہ
اگر خالی پیٹ روز صبح 3 سے 4 کھجوریں کھا لی جائیں تو یہ صحت مند طریقے سے وزن میں کمی کرسکتی ہیں۔اس کی وجہ ہے کہ کھجور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ جسم میں میٹابولزم کو بھی بہترین کرتی ہے۔