بھارت کے نامور یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اسلام قبول کرلیا۔انہوں نے مذہب تبدیل کرنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پرم جوت سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے جوکہ پہلے سکھ مذہب کے پیروکار تھے۔
انہوں نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ میں پہلے اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کا احترام کرتا تھا کیونکہ اسلام کے بارے میں میرا تصور غلط تھا میں اس مذہب کو صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی سے منسلک سمجھتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پھر میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی اور اس مذہب کے بارے میں بہت سی نئی باتیں جانیں جس کے بعد آہستہ آہستہ میرے اسلام کے بارے میں خیالات بدلنے لگے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے یوٹیوب پر اسلامی مواد پر رد عمل کی ویڈیوز صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے بنانا شروع کی تھیں لیکن اس دوران میرے دل میں اسلام کے بارے میں گہری دلچسپی پیدا ہوگئی۔
پرم جوت سنگھ نے اعتراف کیا کہ ابتداء میں اسلام کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کرنے میں بہت ہچکچاہٹ ہوئی پھر گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔
پرم جوت سنگھ کےا علان پر ان کے مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے ۔