سائنسدانوں نے موٹاپے کا نیا علاج دریافت کر لیا جس کے ذریعے سرجری کے بغیر بھاری بھرکم جسم سے نجات حاصل کی جاسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق موٹاپے کے خاتمے کے متعلق آج ہی محققین امریکی کیمیکل سوسائٹی کے بہار کے حوالے سے منعقدہ ورچؤل اور حقیقی اجلاس کے دوران اپنے نتائج پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اجلاس 26 سے 30 مارچ تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں 10 ہزار سے زائد پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی جن میں وسیع نوعیت کے سائنسی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ محققین نے مرکبات کی ایک نئی کلاس تیار کی ہے جو گیسٹرک بائی پاس سرجری کے فوائد دنیا کے سامنے رکھے گی۔
گیسٹرک بائی پاس سرجری سے وزن کم کرنے، خون کے گلوکوز میں کمی اور کیلوریز جلانے کیلئے مرکبات کے استعمال کا نام ہے جنہیں انجیکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ دبلا پتلا ہونے کے خواہش مند افراد متلی اور الٹی جیسے ضمنی اثرات سے بچ سکیں گے۔
عموماً سرجری اور ذیابیطس کی دواؤں کے ذریعے کیے جانے والے علاج میں متلی اور الٹی سمیت دیگر مابعد اثرات موٹے افراد کیلئے وبالِ جان بن جاتے ہیں۔ نئے علاج سے کیلوریز کے جلنے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے اپنے نتائج اجلاس کے دوران پیش کردئیے۔
سرجری کے طویل مدتی فوائد کے طور پر موٹرے افراد کی بھوک کم ہوجاتی ہے اور بلڈ شوگر بھی معمول پر آجاتی ہے۔ مرکبات میں سے ایک جی ای پی 44 کے ذریعے موٹے چوہوں پر کیا گیا تجربہ کامیاب رہا۔ چوہوں کا وزن 12 فیصد کم ہوا اور کھانا بھی 80 فیصد تک کم ہوا۔