فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے بولنے کی صلاحیت سے محروم سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ اغوا کر بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کو ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق واقعہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بولنے کی صلاحیت سے محروم سولہ سال لڑکی گھر میں کام کاج کے بعد گھر واپس جانے کیلئے نکلی تو نامعلوم افراد نے اسے راستے سے اغوا کر لیا۔ ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ویران مقام پر پھینک دیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔