69

کیا یہ عادتیں ہماری صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں؟

ہر انسان میں کوئی نہ کوئی بری عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کی صحت کو نقصان پہنچتی ہے، بلکہ آپ کا دماغ بھی تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دماغ وقت سے پہلے بوڑھا نہ ہو تو ضروری ہے کہ آپ اپنی کچھ عادتوں میں تبدیلی لائیں۔

خراب طرز زندگی: جو لوگ اپنا پورا وقت صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان کا دماغ وقت سے پہلے بوڑھا ہونا شروع ہوجاتا ہے، اگر آپ سست اور کاہل ہیں تو اس کا اثر آپ کی صحت پر پڑتا ہے جو آہستہ آہستہ بہت سی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔

تمباکو نوشی: تمباکو نوشی بھی انسانی دماغ کی صحت کو متاثر کرتی ہے، تیرہ سال قبل کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آگئی تھی کہ جو لوگ بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کاخطرہ عام آدمی کے مقابلے میں دوگنا ہوجاتا ہے۔

نیند کی کمی: جو لوگ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے سےکم کی نیند لیتے ہیں تو یہ آپ کے دماغ کی عمر کم کرنے کے لئے خوفناک عمل ہے، کم نیند کی وجہ سے انسانی جسم میں تناؤ کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

صحت مند غذا نہ لینا: اگر آپ اپنی خوراک میں صحت مند غذا کو شامل نہیں کرتے تو آپ کا دماغ بہت تیزی سے بوڑھا ہونے لگتا ہے ، پالک، گوبھی اور دیگر ہری سبزیاں آپ کے دماغ کے لئے بہت فائدے مند ہوتی ہیں۔

آن لائن وقت گزارنا: سابقہ کچھ سالوں سے لوگوں میں اسکرین ٹائم میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے ، ایجنگ اینڈ میکانزم آف ڈیزیز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی نہ صرف ہماری آنکھوں اور جلد کو متاثر کرتی ہے بلکہ آنکھوں اور دماغ کے خلیات کو بھی سخت نقصان دیتے ہیں۔